میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ بولا خان میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا انکشاف

تھانہ بولا خان میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) تھانہ بولا خان میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کا انکشاف، کوہستان ویلی نامی ہاؤسنگ اسکیم کی زمین جعلسازی کے ذریعے حاصل کی گئی، مالکان نے وی ایم بلڈرز، گوپال داس، چندر پال و متعلقہ افسران کو لیگل نوٹس دے دیا، زمین کی کاغذاتِ جعلی بنائے گئے، زمین خاندانی ملکیت ہے، انجینئر دیا رام، تفصیلات کے مطابق جامشورو ضلع کے شہر تھانہ بولا خان میں غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کا انکشاف ہوا ہے، کچھ عرصہ قبل وی ایم بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے تھانہ بولا خان حیدرآباد روڈ پر شہر کے ساتھ ہی کوہستان ویلی کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز کرکے 250،500 اور ایک ہزار اسکوائر یارڈ کی پلاٹس کی بکنگ شروع کی تھی، ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین کا رکارڈ روینیو عملے کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ذریعے بنا کر زمین پر اسکیم لانچ کی گئی، مذکورہ اسکیم میں شامل زمین کی دعویداروں سمن لال، پریم چند، پون کمار، انجنئیر دیا رام ،امیت کمار اور امر نند نے ایڈووکیٹ شنکر میگھواڑ کی معرفت ڈپٹی کمشنر جامشورو، اسسٹنٹ کمشنر تھانہ بولا خان، مختیارکار تحصیل تھانہ بولا خان، سب رجسٹرار کوٹڑی، چئیرمین سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی ،اسکیم کی اونرز گوپال داس، چندر پال اور مکیش پال کو لیگل نوٹس جاری کردیا ہے، لیگل نوٹس کے مطابق مذکورہ افراد سروی نمبر 7/A کے مطابق 18 ایکڑ، سروی 64 کے مطابق 6 ایکڑ 22 گھنٹوں سمیت تمام 15 ایکڑ جو دیھ دسوی تحصیل تھانہ بولا خان میں واقع ہے نند لال ولد آشا رام سے رجسٹرڈ سیل ڈیڈ پر خریدی جبکہ دیگر زمین بھی مذکورہ افراد نے خریدی جس کے تمام انٹریاں، رکارڈ اور کھاتے موجود ہیں جس پر غیرقانونی الاٹمنٹ کرکے قبضہ کیا گیا ہے، مذکورہ زمین کی دعویدار انجنئیر دیا رام نے روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیگل نوٹس کے بعد غیرقانونی قبضے کو عدالت میں بھی چیلنج کرینگے، خاندانی ملکیت زمین کا جعلی رکارڈ بنایا گیا ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر وی ایم بلڈرز کے گوپال داس نے کہا وہ میٹنگ میں ہیں بعد میں موقف دینگے، واضح رہے کہ حیدرآباد میں مدر ولیج اسکیم بھی وی ایم بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں