فافن کی شفاف انتخابات میں حائل افسران کو سخت سزاؤں کی تجویز
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک کی8حلقوں میں ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق فافن نے شفاف انتخابات کی راہ میں حائل سرکاری افسران کوجرمانے اورسخت سزائیں دینے کی تجویز دیدی ۔ فافن رپورٹ کے مطابق این اے 75ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیضابطگیاں دیکھنے میں آئیں،بیضابطگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کواین اے 75ضمنی الیکشن کانتیجہ روکناپڑا،این اے 75میں پولنگ اسٹیشنزکے باہرالیکشن کمیشن کوانتظامی امورمیں بہتری کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تاخیرسے نتائج موصول ہونیوالے حلقوں میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کراسکتا ہے ،کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی،غیرقانونی الیکشن مہم عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں،قومی اسمبلی کی3اورصوبائی اسمبلی کی5نشستوں پرضمنی انتخابات کرائے گئے ۔