میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جلاؤ گھیراؤ کیس، مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

جلاؤ گھیراؤ کیس، مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جلا ئوگھیراؤ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرائو کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مراد سعید سمیت 7دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ اشتہاری قرار دیئے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں۔ پولیس کا مقدمے میں موقف ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں