میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پاکستا ن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

حکومت پاکستا ن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان میں بد عنوانی کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہئے ، ہم اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرکے سربراہ نے سابق دورمیں ن لیگ کی قیادت کوپذیرائی بخشی ۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا جمع کرنے والے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنا ضروری ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا جمع کرنے والے کو ماضی میں سفیر تعینات کیا گیا اور ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرکے سربراہ نے سابق دورمیں ن لیگ کی قیادت کوپذیرائی بخشی ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ غیرجانبدار نہیں اور اپوزیشن اس رپورٹ پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب موڈیز جیسے ادارے پاکستانی کی معاشی بہتری کا دعویٰ کر رہے ہیں ایسے میں بد عنوانی کے حوالے سے اس رپورٹ پر صرف ہنسا ہی جاسکتا ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ سب سے زیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان کے دورمیں ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی اور چوتھے نمبر پر ن لیگ دورمیں کرپشن ہوئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے لیے جدوجہد اور کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے ۔ حکومت کرپشن کا سامنا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاسب سے زیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان کے دورمیں ہوئی ہے اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ تیسرے نمبرپرپیپلزپارٹی اورچوتھے نمبرپرن لیگ کے دورمیں کرپشن ہوئی۔فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں