میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق نے آئی جی سندھ کا تبادلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا

وفاق نے آئی جی سندھ کا تبادلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کر دیا اور فیصلے سے متعلق صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے ، وفاق کی جانب سے شرط رکھنے پراب وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی آئی جی سندھ کا تقرروتبادلہ ہوگا جس سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ حکومت کے تجویز کردہ پانچ ناموں کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوادی ،سندھ حکومت نے صوبے کی پولیس کے نئے سرابرہ کے لئے انعام غنی ، ثنااللہ عباسی ،غلام قادر تھیبو،کامران فضل اور مشتاق مہر کے نام تجویز کئے ہیں۔ثنااللہ عباسی یکم جنوری کو آئی جی کے پی تعینات ہوئے ہیں اور صرف اکیس روز بعد ہی ثنااللہ عباسی کا تبادلہ ممکن نہیں،آئی جی سندھ کے لیے انعام غنی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے وہ اس وقت ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت انعام غنی اور مشتاق مہر کے ناموں پر سنجیدہ ہے ۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی کیس کے درخواست گزار نے بھی وفاق اور سندھ حکومت کو خط لکھ کر معاملہ کے سندھ ہائی کورٹ میں ہونے کی یاد دہانی کرائی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں