میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر جگہ دروازہ کھٹکھٹایا مگر بے سود رہا،مریم نواز

ہر جگہ دروازہ کھٹکھٹایا مگر بے سود رہا،مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکھٹایا مگر بے سود رہا۔خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔نواز شریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال میں نمونے بھجوائے گئے تھے جس کے بعد دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نواز شریف کے دل کے 3ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں