چیف جسٹس نے مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کو مبارکباد دی
Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد: کرسمس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا۔
زرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
کرسمس تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے اتحاد اور تمام مذاہب کے احترام پر زور دیا، چیف جسٹس نے مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے اسٹاف کو مبارکباد دی۔
چیف جسٹس نے نظام انصاف میں مسیحی اسٹاف ممبران کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔
تقریب میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی شرکت کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔