میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے ،لینڈ گریبرز اور قبضہ مافیا کے نرغے میں

ایم ڈی اے ،لینڈ گریبرز اور قبضہ مافیا کے نرغے میں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)ایم ڈی اے (ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) میں زمینوں پر قبضوں کی خطرناک وارداتیں جاری ہیں ۔ قبضوں کے اصل سرپرست عرفان بیگ اور لئیق احمدکا نئے ایم ڈی اے کی تعیناتی کے باوجود ایم ڈی اے پر بھی کنٹرول قائم ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق لئیق احمد اور عرفان بیگ کے الگ الگ فرنٹ مین ایم ڈی اے کی تینوں اسکیموں میں قبضوں کے لیے فعال ہیں۔ تیسر ٹاؤن میں عرفان بیگ اور لئیق احمد کی معاونت گل خان ورک چارج ملازم جو عرصہ دراز سے ان دونوں مافیائی کرداروں کا سہولت کار بنا بیٹھا ہے اور سائٹ کی پل پل رپورٹ ان کو دیتا ہے اور تیسر ٹاؤن کے ہی ایکسین محمد عارف ہر قبضے میں ان کا شراکت دار ہے ۔ محمد عارف ایکسین کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ موصوف ہر روز شام سات بجے کے بعد ایم ڈی اے ہیڈ آفس میںلئیق احمد سے ملاقات کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر لینڈ گریبرز سے پکڑی گئی رقم لئیق احمد تک پہنچاتے ہیں۔ اس رقم میںلئیق احمد ان کو باقاعدہ حصہ دیتے ہیں۔لئیق احمد نے محمد عارف ایکسین کو بتا رکھا ہے کہ جو جتنے پیسے بھی دے پکڑ لو منع کسی کو مت کیا کرو۔محمد عارف ایکسین لگتے تو بہت مظلوم ہیں لیکن عرفان بیگ اورلئیق احمد کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں ۔ موصوف ہی ان دو مافیا کو بتاتے ہیں کہ کہاں کہاں جگہ خالی ہے کہاں ان کو قبضہ کرنا چاہیے ۔علی اسد بلوچ کی چارج شیٹ کے مطابق عرفان بیگ اورلئیق احمد ایم ڈی اے میں سب کچھ کے کرتا دھرتا ہیں۔ عرفان بیگ نے کئی بار علی اسد بلوچ کو بتایا اور بھیجا کہ فلاں جگہ جاؤں وہاںلئیق احمد نے 20 لاکھ کے عوض قبضہ کرایا ہے جاؤ وہ قبضہ ختم کرکے آو ٔجب علی اسد بلوچ وہاں گئے تو واقعی وہاں قبضہ تھا جو وہ ختم کرکے آئے اس قبضے کو ختم کرانے کی وجہ یہ ہوتی تھی لئیق احمد اس قبضے میں عرفان بیگ کو حصّہ نہیں دیتا تھا جب عرفان بیگ کے مخبر اس قبضے کی خبر دیتے تھے کہ لئیق نے فلاں جگہ قبضہ کرایا ہے تو عرفان بیگ جان بوجھ کر علی اسد کو استعمال کرتے ہوئے لئیق احمد کا وہ قبضہ ختم کرا دیتا تھا اور بعد میں عرفان بیگ لئیق کو کہتا کہ مجھے تو پتا نہیں علی اسد نے کب قبضہ ختم کیا، عرفان بیگ مکر جاتا تھا۔ علی اسد بلوچ کے ذرائع کے مطابق لئیق احمد اسی وجہ سے علی اسد بلوچ سے متنفر ہوئے اور یہ نفرت معطلی کا باعث بنی حلانکہ نیو ملیر ہاؤسنگ سیکٹر 3 جسکی وجہ سے علی اسد کو معطل کیا گیا وہاں قبضہ عرفان بیگ اورلئیق احمد نے ہی کرایا تھا۔ علی اسد بلوچ جب نیو ملیر ہاؤسنگ سکیم ون کے سیکٹر 3 میں قبضے کو ختم کرانے پہنچے تو وہاں کے قبضہ مافیا نے باقاعدہ یہ اقرار کیا تھا کہ ہماری اور عرفان بیگ،لئیق احمد کی بات طے تھی لیکن اب عرفان بیگ اورلئیق احمد زیادہ پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، وہاں پر قبضہ مافیا نے علی اسد بلوچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی۔ سیکٹر 3 کا قبضہ پری پلان تھا ایم ڈی اے کے یہ دو مافیا جان بوجھ کر وہاں کے عوام اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے تھے ۔اب اہلیان ایم ڈی اے کی نظریں موجود ڈی جی سعید صالح جمانی صاحب پر ہیں کہ وہ کیسے ان مافیا کو کاری ضرب لگاتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں