میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کیلئے دردسر بن گئی، شہبازاورمریم آمنے سامنے

انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کیلئے دردسر بن گئی، شہبازاورمریم آمنے سامنے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے امتحان بن گئی۔شہباز شریف اور مریم نواز اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ٹکٹ دلانے کے خواہش مند ہیں۔۔گوجرانوالہ میں شہباز شریف عطا تارڑ جبکہ مریم نواز محمود بشیرکی حامیہیں۔لاہورمیں ایاز صادق اورشیخ روحیل کیدرمیان انتخاب نے پارٹی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔لیگی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تمام متنازع سیٹوں کا حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق این اے 76 جڑانوالہ میں مریم نواز۔ طلال چوہدری کو ٹکٹ دلوانا چاہتی ہیںجبکہ شہباز شریف پی ٹی آئی سے منحرف سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کے حامی ہیںایسی ہی صورتحال گوجرانوالہ میں بھی ہے۔ جہاں شہباز شریف گروپ عطا اللہ تارڑ جبکہ مریم نواز گروپ محمود بشیر ورک کو ٹکٹ دلوانے کی خواہشمند ہیں لاہور میں ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان انتخاب بھی ن لیگ کے لیے درد سر بناہوا ہے۔بہاولپور کے حلقہ این اے 172 میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر طارق بشیر چیمہ کے بجائے سعود مجید کو ترجیح دے رہی ہیں۔ تاہم طارق بشیر چیمہ کا اصرار ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنائیں کیونکہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دیا تھا۔۔ لیگی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تمام متنازع سیٹوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے اور ان کا فیصلہ تمام لوگوں کے لیے قابل قبول ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں