میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری کو ٹھگوں،غنڈوں کے حوالے کیا گیا، سراج الحق

لیاری کو ٹھگوں،غنڈوں کے حوالے کیا گیا، سراج الحق

منتظم
پیر, ۸ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر سندھ کونسل اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنونئیر حبیب جان نے لندن میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی برطانیہ کے رہنما شوکت علی اور فیصل شاہ بھی موجود تھے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی اور باالخصوص لیاری کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لیاری گزشتہ تین دہائیوں سے کراچی پر قابض نام نہاد شہر کی خدمت کرنے والوں کے مظالم کے برسر پیکار رہیں ہیں۔ حبیب جان نے کہا کہ جب تمام ریاستی ادارے بشمول سیاسی پارٹیاں ایک طرح سے کراچی کے ٹھگوں اور غنڈوں کے آگے ہتھیار ڈال کر کنارہ کشی اختیار کر کے بیٹھ گئیں تھیں ایسے میں صرف اہلیان لیاری نے پاکستان کے دشمنوں سے معاشی حب کراچی کو بچانے کی جدوجہد کی اور جانی و مالی نقصانات برداشت کئے۔ حبیب جان نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ٹان ناظم لیاقت آباد شہید ڈاکٹر پرویز محمود کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پرویز محمود نے ہمیشہ اہلیان لیاری کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور آخر دم تک وطن دشمنوں کے آگے ڈٹے رہے،ملاقات کے آخر میں سراج الحق صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ مستقبل میں بھی رابطہ جاری رہے گا اور جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی خوشحال پر امن کراچی مظبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں