میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاک فوج دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کو بھی توڑے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار میران شاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کے دورے کے موقع پر کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے پر بریفنگ دی، جس کے بعد آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹ لائن دستوں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں