میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے گورنر مقرر

فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے گورنر مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے سمدھی حاجی حلام علی خیبرپختونخواکے گورنرمقررکردیے گئے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدرمملکت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101کے تحت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر کی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام (ف)سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علما اسلام(ف)کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کا نام گورنرخیبر پختونخوا کے عہدے کے لئے تجویز کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا ہے۔واضح رہے کہ میئر پشاور حاجی زبیر علی، حاجی غلام علی کے صاحبزادے ہیں،علاوہ ازیںنامزد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ قیصر رشید خان نے حاجی غلام علی سے گورنر خیبرپختونخوا کا حلف لیا۔گورنر ہائوس پشاور میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔تقریب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور غلام بلور اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان تقریب حلف برداری سے غیرحاضر رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں