میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو رہا کرو ورنہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، علی امین گنڈاپور

عمران خان کو رہا کرو ورنہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان بے گناہ جیل میں ہے، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے، اس حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ غیر آئینی ترمیم ایک ایسی اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی ہے جو خود اس وقت غیرمنتخب ہے اور فارم 47 پر آئی ہوئی ہے، آئینی ترمیم کے دوران ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے 26ویں آئینی ترمیم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہونے والی ایسی ترامیم عدلیہ پر حملہ ہے اور ہم ان کو کسی صورت نہیں مانتے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ترامیم جو رات کی تاریکی میں کی جاتی ہے اور اس سے ہماری عدلیہ پر جو حملہ ہوا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ایسی ترامیم کو کسی صورت نہیں مانتے، یہ ترمیم غیرقانونی ہے اور ہمارا آئینی طور پر حق ہے کہ ہم اس کے خلاف آواز بھی اٹھا رہے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ من پسند لوگوں کو لگا کر اپنے مفادات کو تحفظ دینے کی جو تاریخ بار بار دہرائی جاتی ہے، یہ بھی ایسا ہی حملہ ہے، عدلیہ کو محکوم کر کے اپنی مرضی کے بندے لگائیں اور مرضی کے بندوں سے مرضی کے فیصلے کرائیں، تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جن لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے ان کو پارٹی شوکاز دے کر ان کے خلاف تحقیقات کررہی ہے، جن لوگوں نے عمران خان کی کمر میں چھرا گھونپا ہے ان کو پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم فائنل احتجاج کا منصوبہ بنائیں گے اور پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے، ہر جگہ سے لوگ نکلیں گے اور جہاں کہیں بھی رکاوٹ آتی ہے اور وہ آگے نہیں بڑھ پاتے تو وہیں احتجاج جاری رہے گا اور بقیہ لوگ انہیں وہیں جوائن کر لیں گے، یہ مکمل اور مستقل احتجاج ہو گا، یہ احتجاج پورے پاکستان میں ہو گا اور ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے اور اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے اور اس قابض حکومت کے جان چھڑانے تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ یہ حکومت 25 کروڑ عوام کے بجائے اپنی ذات کے لیے فیصلے کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں