میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کاآج سے کے الیکٹرک کے خلاف ریفرنڈم شرو ع کرنے کااعلان

جماعت اسلامی کاآج سے کے الیکٹرک کے خلاف ریفرنڈم شرو ع کرنے کااعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ بجلی کے بلوں سے ناجائز چارجز ختم نہ کیے توعوام بل ادا نہیں کرینگے،ہم آج(23ستمبر)سے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی ریفرنڈم شروع کر رہے ہیں،جمعہ کوکے الیکٹرک کے خلاف ایک اور پٹیشن دائر کریں گے کیونکہ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہیں۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دو تین اہم مسئلوں پر بات کرنی ہے، بجلی کے بلوں میں شدید اضافہ ہے، ڈیوٹیز اور چارجز نے جینا دوبھر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹریسٹی چارجز، یونیفارم، ٹیرف فیول ایڈجٹمنٹ کا معاملہ ہے، میونسپل چارجز دو ہزار چار میں ایم کیو ایم کی حکومت ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 2004 تک نعمت اللہ خان نے کوئی چارجز نہیں لگائے تھی، انہوں نے اپنی محنت دیانت داری سے کے ایم سی ٹیکس ریکوری میں اضافہ کیا، نتیجے میں کراچی میں ڈویلپمنٹ بڑھتی گئی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سائن بورڈ کا کام چل رہا ہے، کراچی میں سائن بورڈز سے کرورڑوں روپے کمائے جارہے ہیں، اس ماہانہ آمدنی کو اپنی جیبوں میں ڈالا جارہا ہے، کراچی کے عوام پر بجلی کے بلوں میں چارجز لگا کر دینا زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں سے ناجائز چارجز ختم نہ کیے توعوام بل ادا نہیں کرینگے، بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے، کراچی میں ہمیشہ سے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میں مانتا ہوں کراچی کے لوگوں نے بہت دھوکے کھائے ہیں، اس وقت بھی کیالیکٹرک کے خلاف کوئی نہیں بول رہا، نہ پی ٹی آئی، نہ ن لیگ، نہ پیپلز پارٹی کوئی بات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ووٹ لے کر یہ ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دیتی ہیں، ایسے افراد آپ کے پاس کمپین لے کر آئے تو ان کو آئینہ دکھائیں، یہ کیوں مافیا بنا ہے؟ کیونکہ تمام حکومتوں نے اسے سپورٹ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں