میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو ترنول میں جلسے کااعلان کردیا اور کہا انتشار سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرتے ہوئے آٹھ ستمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا انتشار سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔۔ اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ستائیس اگست کو لاہور میں بھی عظیم الشان جلسہ کریں گے۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آٹھ ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی اور این او سی پارٹی کے حوالے کر دیا گیا، اب 8 ستمبرکو جلسہ ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹھ ستمبرکو جلسے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اب آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں بھرپورجلسہ کریں گے۔انھوں کہا کہا بانی نے پھر ثابت کردیا ہیکہ وہ ملک اورعوام سے محبت کرتے ہیں اور تصادم نہیں چاہتے۔گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے این او سی منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے، آج جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں