میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جان بچانے والی 25ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل

جان بچانے والی 25ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے انسانی جان بچانے والی 25ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بارپھپھڑوں کے کینسر کی نئی دوا لوریکا کی قیمت ساڑھے8لاکھ روپے کردی گئی، دمہ کے مریضوں کے استعمال کا ان ہیلر13سو90روپے اور ہیپاٹائٹس کا انجیکشن 10ہزار 275روپے ملے گا۔رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے انسانی جان بچانی والی 25ادویات کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے، پھپھڑوں کے کینسر کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8لاکھ 46ہزار 857روپے گردی گئی ہے، جبکہ دمہ کے مریضوں کے استعمال کا ان ہیلر 13سو90روپے، ہیپاٹائٹس کا ایک انجیکشن 10ہزار 275روپے، پیراسٹامول اور ڈیپ ہائڈراڈلین کی 20گولیوں کا کا پتہ 192روپے میں ملے گا، ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7روپے، کینسر میں استعمال ہونے والاانجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17ہزار 513روپے، جبکہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیسکا کی قیمت 15ہزار 356روپے کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں