میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے،وزیراعظم

خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ ہم خودکش حملہ آوروں یا انتہا پسندی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور جو سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ سے تھک گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکارہیں،چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم لڑیں گے، یہ ہمارا گھر ہے اور اسے ہم اپنے انداز سے چلائیں گے۔گورنرہائوس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر ہم سب بہت زیادہ خوش ہیں اور ان شا اللہ اس کا جشن بھی منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن منانے کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک غریب اور ترقی پذیر ملک ہیں، ہمارے پاس بعض اوقات ایسے لمحے آتے ہیں جو قومی خوشی کا باعث بنتے ہیں، ان 7 بچوں نے ہمیں بحیثیت قوم اکھٹا کردیا۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں، ضلعی انتظامیہ اور فوج نے مل کر مشترکہ کوشش کے تحت بچوں کو ریسکیو کی، بچوں نے بھی کمال بہادری کے ساتھ اپنے اعصاب پر قابو رکھا، میں سوچتا ہوں کہ اگر ان کی جگہ میں وہاں ہوتا تو ان 7، 8 گھنٹوں میں مجھ پر کیا گزر رہی ہوتی۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں جتنے بھی اداروں نے حصہ لیا مجھے ان پر فخر ہے۔ ہمارے دفاعی ادارے نہ صرف بیرونی محاذ پر بلکہ قدرتی آفات اور اندورنی ریسکیو آپریشنز میں آگے آکر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس سے ہمارا ان پر اعتماد مزید پختہ ہوجاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں