میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے دعوئوں سے بڑھ کر کوئی کام نہیں کیا،اسد عمر علی زیدی

سندھ حکومت نے دعوئوں سے بڑھ کر کوئی کام نہیں کیا،اسد عمر علی زیدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی ترقیاتی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی نے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے کراچی میں ملاقات کی اورکمیٹی کے اقدامات کے حوالے سے اسد عمر اور علی زیدی نے اراکین سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، آفتاب صدیقی، جمال صدیقی، سدرہ عمران اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد کراچی کے عوام کے لئے کام کرنا ہے بجائے اسکے کہ کام کرنے کا سہرا کس کے سر جاتا ہے ۔ ہمیں کراچی اور اس میں بسنے والے شہریوں کے لئے کام کرنا ہے ۔ کراچی میں اس وقت بے تحاشہ مسائل موجود ہیں اور ان کے حل کے لئے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ۔کراچی کے اراکین اسمبلی سے میٹنگ میں فائنل کیے گئے پراجیکٹس پر بھی گفتگو ہوئی۔کراچی کی ترقی کے لئے وفاق اور سندھ کے درمیان کمیٹی 6مین سیکٹرز میں کام کرے گی۔ٹرانسپورٹ، واٹر، سیوریج، سالڈ ویسٹ، اسٹرام ڈرین، روڈ کی تعمیر پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا۔فنڈنگ، سربراہی اور ایگزہلیٹنگ ایجنسی پربھی گفتگو ہوئی۔وفاق سے سیکرٹری پی این ڈی اور صوبے سے بھی سیکرٹری پی این ڈی سی اس مرحلے کو دیکھیں گے ۔ کراچی کی ترقی کے لیے سب مل کر بہتر کام کریں گے کیونکہ پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے ہی ممکن ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے ساتھ ہمیشہ سیاست کی گئی ، مسائل کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں تھا۔ ملک کا معاشی حب مسائل کی دلدل میں گھرا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی کراچی کے مسائل خصوصی توجہ ہے اور انکی ہدایات کے مطابق شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ کراچی کے شہریوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے ، تحریک انصاف کراچی کی اسٹیک ہولڈر جماعت ہے ۔ سندھ حکومت نے دعوں اور وعدوں سے بڑھ کر کوئی کام نہیں کیا۔ 70فیصد سے زائد ریونیودینے والا شہر اگر صوبائی حکومت کی توجہ کا مرکز ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے ۔کراچی سے منتخب ہونے والے نمائندے کراچی کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ اب ہم اس شہر کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلنے نہیں دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں