میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران، طاہرالقادری کے نہیں ماڈل ٹائون کے شہیدوں‌کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو

عمران، طاہرالقادری کے نہیں ماڈل ٹائون کے شہیدوں‌کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو

منتظم
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشرف بینظیربھٹو کا قاتل ہے اس میں کوئی شک نہیں، سب جانتے ہیں کہ مشرف نہ صرف بینظیربھٹو کا قاتل ہے ، بلکہ وہ اکبر بگٹی کا قاتل بھی ہے، مشرف جیسا بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا، وہ عدالت جاتے وقت کانپتے ہیںآج کل دو لاڈلوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے، عوامی مفادات کا کسی کو خیال نہیں ہے، طاہرالقادری اور عمران خان کے ساتھ نہیں، ماڈل ٹائون سانحے کے شہیدوں کو انصاف دلانے کے لیے ان کی سیاسی اور اخلافی حمایت جاری رکھیں گے، نوازشریف کمپرومائز سیاست دان ہیں، وہ نہ کل نظریاتی تھے اور نہ ہی آج نظریاتی ہیں، البتہ نظر ضرور آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سکھر پریس کلب کی عمارت کے اضافی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ، سابق سینیٹ چیئرمن نیئر بخاری، صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاھ، اویس شاہ، نعمان اسلام شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن مقررہ مدت پر اور پرامن ہوںگے، الیکشن نہ ہونے کی باتیں محض افواہ ہیں، ہمارا مقابلہ نوازلیگ اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ میں جلسوں کے دوران خالی کرسیوں سے خطاب کرنے کے بعد مزید ناراض ہوجاتے ہیں، ایسی ڈرامہ بازی وہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گا، سیہون کا ناکام جلسہ سب کے سامنے ہے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ہرگز نہیں ڈرتے اور پاکستان میں موجود ہیں اور پرامید ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا، وہ عالمی عدالتوں میں جا سکتا ہے، مگر پیغام صحیح نہیں جائے گا، وہ عدلیہ سے گزارش کرتا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافی انتہائی مشکلات سے گزر رہے ہیں، انہیں وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی اور ان کو کوئی تحفظ نہیں،اقتدار میں آکر اداروں کے مالکان کے ساتھ نہیں بلکہ کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ملکر انشورنس اور سیکورٹی سمیت ان کے رائٹس کا مکینزم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے، اگر صحافی نہ ہوتے تو مشرف کے خلاف کامیابی نہ ملتی۔اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر پریس کلب بلڈنگ کے اضافی پروجیکٹ کا افتتاح کیا، واضح رہے سکھر پریس کلب کی پرانی عمارت کا افتتاح 1963میں وزیرخارجہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے کیا تھا۔تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، صحافی رہنما لالہ اسد پٹھان، صدر پریس کلب جان محمد مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں