میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی نے ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے نہیں کہا، بھارتی وزارت خارجہ

مودی نے ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے نہیں کہا، بھارتی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے ایسی کوئی درحواست نہیں دی گئی کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بیان پر انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں دی گئی کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرے اور اس معاملے پر انڈیا کی مستقل پوزیشن یہی رہی ہے کہ پاکستان سے مذاکرات اسی وقت ممکن ہوں گے جب وہ سرحد پار ہونے والی دہشت گردی ختم کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین تعلقات دو طرفہ نوعیت کے ہیں اور ان کو حل کرنے کے لیے شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ موجود ہیں۔ادھر انڈین کشمیر میں سیاسی جماعت جموں اینڈ کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب ٹوئٹ کے ذریعے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ وہ اس مثبت قدم کو خوش آمدید کرتے ہیں جس کی مدد سے خطے میں مستقل امن قائم ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں