میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کو ایک پتھر بھی مارا تو ن لیگ نیست و نابود ہوجائے گی،اپوزیشن

سپریم کورٹ کو ایک پتھر بھی مارا تو ن لیگ نیست و نابود ہوجائے گی،اپوزیشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر/ راولپنڈی (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پاس دو روز کا وقت ہے، وہ آج رات تک مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیں، اس میں ہی ان کی عزت ہے۔ ان خیالات کا خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر بیراج پر بلوچستان کے آبادگاروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پرانے ساتھیوں کو نظرانداز کیا ہے، چوہدری نثار کی ناراضگی جائز ہے، ثابت ہونے کے لئے اور کیا ثبوت چاہیں، چوہدری نثار ان کا سخت مخالف ہے، تاہم اس کے باوجود وہ موقف کا حامی ہے انہوں نے پارٹی کے سامنے اختلاف رائے رکھ کر درست مشورہ دیا ہوگا، حکومت اور چوہدری نثار کا ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے ٗچاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اداروں سے لڑتے رہے ہیں ٗان کو احساس ہونا چاہیے کہ روز روز یہ لڑائیاں نہیں ہوسکتیں ٗاتنا بڑا کھیل نہیں کھیلنا چاہیے کہ لوگوں کاعدالت پر سے اعتماد اٹھ جائے ٗاگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ٗہم جمہوریت کے استحکام کیلئے لڑتے رہے انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور ہم نے جیلیں کاٹیں تاہم نوازشریف جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے وزیراعظم کو اب وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ کوئی چیز چھپی نہیں رہی، سب سامنے آگیا ہے نوازشریف عقل سے کام لیں اور نیا وزیراعظم لے آئیں اگر نوازشریف خود چلے جائیں تو ان کی کچھ عزت بچ جائے گی انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر ایک پتھر بھی مارا تو نیست و نابود ہوجائیگی۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ پانامہ لیکس صرف نواز شریف اور ان کے خاندان تک محدود رکھنے کی بجائے پانامہ سکینڈل میں شامل تمام سیاسی جماعتوں اور افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں شریف فیملی سمیت تمام مغل بادشاہوں اور شہزاووں کوہمیشہ کیلئے سیاست سے ائوٹ کیا جائے صرف نوازشریف کا احتساب کافی نہیںائندہ انتخابات سے قبل ہرکرپٹ اور چور کا احتساب کیا جائے ملک میں شفاف احتساب کے لئے نیب کے سربراہ کی تقرری اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم کی بجائے عدلیہ کرے تاکہ چیئرمین نیب ازادانہ فیصلے کرسکے ن لیگ کے صبر کا پیمانہ توبہت چھوٹا ہے ابھی تو نواز شریف کو مچھربھی کاٹے گا اورجیل کی کوٹھڑی میں گرمی بھی برداشت کرنا ہوگی کرپٹ ٹولے کی موجودگی میں سی پیک جیسے منصوبے کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ ورزواہ کینٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیرضلع شمس الرحمن سواتی امیدوارپی پی8محمدوقاص خان ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواد صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نائب امرائے ضلع اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرقائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں