میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وبا، سندھ میں پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ

کورونا وبا، سندھ میں پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کراچی میں ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز عید کے مقابلے میں دگنے ہوگئے، اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد ہو گئی ہے۔ہفتہ کو وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کراچی میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹرز، چیف سیکریٹری، آئی جی، کمشنر کراچی و دیگر نے شرکت کی۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24 ہزار 299 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جانچ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت سندھ میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے، جبکہ 13 مئی کو یعنی عید کے دن کورونا کے 1 ہزار 232 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ 19 مئی کو 2 ہزار 76 کورونا کیسز اور 21 مئی کو 2 ہزار 136 کیسز رپورٹ ہوئے،جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عید کے بعد کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ 15 سے 21 مئی تک کراچی میں 13.97 فیصد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، حیدر آباد میں 10.83 فیصد کیسز جبکہ باقی اضلاع میں 5.40 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی کے ضلع شرقی میں 15 فیصد کورونا کیسز ہیں، ضلع وسطی میں 13 فیصد، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیسز، حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کورونا کیسز ہیں۔سیکریٹری صحت نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 30 دنوں میں صوبے میں 213 کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں، انتقال کرنے والے 164 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، جبکہ 26 مریض گھروں پر تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کو اب تک کورونا وائرس کی 10لاکھ 7 ہزار سینو فارم ویکسین، 47 ہزار کین سینو، 4 لاکھ 85 ہزار سینو ویک اور 1 لاکھ 7 ہزار 500 اسٹرازینیکا ویکسین موصول ہو چکی ہیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں صوبے میں کورونا پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارک 2 ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔کورونا ٹاسک فورس نے فیصلہ کیا کہ سندھ میں واکنگ ٹریک کھلے رکھے جائیں گے، دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی۔فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو جرمانہ کیا جائے گا۔کورونا ٹاسک فورس نے فیصلہ کیا کہ صوبے بھر میں ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتِ حال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبے بھر میں تمام شادی ہال بھی بند رہیں گے۔اجلاس میں وزیرِ تعلیم سعید غنی کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن کرنے کی ہدایت کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں