میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صیہونی طیاروں کی غزہ پر پھربمباری، مزید 48 فلسطینی شہید

صیہونی طیاروں کی غزہ پر پھربمباری، مزید 48 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 7فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اور نولود سے ماں کی گود چھین لی۔فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوجی بٹالین کے خلاف پابندی کا تمام طاقت سے مقابلہ کروں گا۔ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر کامیاب حملہ کرنے پر افواج کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آپریشن کے دوران طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں