وزیر اعظم سے معاشی ٹیم کی ملاقات ، معاشی پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم سے ملاقات کی جس میں حکومت کے معاشی پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ بدھ کو پرائم منسٹر ہائوس اسلام آباد میں عمران خان نے وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، متعلقہ حکام اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقاتیں کی۔معاشی ٹیم سے ملاقات میں حکومت کے معاشی پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کاروباری برادری کو شفاف انداز میں فنڈز کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔