میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیر پور میں سفاک ملزمان کی طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی

خیر پور میں سفاک ملزمان کی طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

اندرون سندھ کے شہر خیر پور میں سفاک ملزمان نے طالبہ کو بے آبرو کردیا، ملزمان لڑکی کو بلیک میل کرکے 7ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا۔تفصیلات کے مطابق طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی کی گئی اس دوران اسے ویڈیو سے بلیک میل کیا جاتا رہا۔ متاثرہ طالبہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ3ملزمان ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتے رہے۔اطلاع ملنے پر متعلقہ ایس ایس پی نے فوری طور پر علاقہ پولیس کو ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج بعد طالبہ کا میڈیکل کرایا جائے گا جس کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں