میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماضی کا مقبول گیم "سپرماریو رن" اب اینڈرائڈ صارفین کو دستیاب ہوگا

ماضی کا مقبول گیم "سپرماریو رن" اب اینڈرائڈ صارفین کو دستیاب ہوگا

منتظم
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


ٹوکیو(ویب ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور اب ننٹنڈو نے ماضی کے مقبول گیم سپر ماریو رن کا موبائل ورژن تیار کرلیا جو اب اینڈرائڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔جاپان کی مشہور گیمز کی کمپنی ننٹنڈو نے مشہور زمانہ گیم ” سپر ماریو رن” کا موبائل ورژن تیار کرلیا جسے باقاعدہ طور پر کل لانچ کیا جائے گا اور اسمارٹ فون رکھنے والے افراد کل سے اپنے موبائل میں یہ گیم بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے تاہم کمپنی نے کسی حد تک گیم کو محدود رکھا ہے۔ ایسے صارفین جو انٹرنیٹ کے بغیر گیم کھیلیں گے انہیں صرف 3 راؤنڈ تک رسائی ہوگی تاہم انٹرنیٹ کنکشن آن کرنے کے بعد صارفین مفت میں تمام راؤنڈز کھیل سکیں گے۔اس سے قبل ننٹنڈو نے دسمبر 2016 میں سپر ماریو رن کی موبائل ایپلی کیشن صرف آئی فون صارفین کے لئے تیار کی تھی جس نے لانچ کے صرف 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں آئی فون میں ڈاؤن لوڈ کئے جانے والے کسی بھی گیم کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیز ماضی کے مشہور پروڈکٹس کو تجدیدی عمل سے گزار کر ایک مرتبہ پھر متعارف کرا رہے ہیں اور اسی طرح نوکیا نے بھی اپنا مقبول ترین موبائل 3310 حال ہی میں متعارف کرایا ہے جسے پاکستان میں جون میں لانچ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں