میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول مافیا کیخلاف ایکشن ، 1482غیرقانونی پمپس سیل

پیٹرول مافیا کیخلاف ایکشن ، 1482غیرقانونی پمپس سیل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پیٹرول اور غیرقانونی پمپس کارروائیوں میں 11 جنوری سے اب تک 1482غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پراسمگلڈ پیٹرول اور غیرقانونی پمپس کیخلاف ایکشن جاری ہے ، 11 جنوری سے اب تک 1482غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے گئے اور تقریباً 30 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ایک کروڑ لیٹر غیر قانونی ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔ملک بھرمیں 21 جنوری کو110غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی گئی ، جس میں پنجاب میں 92 ، کے پی میں 23 اور سندھ میں4 غیر قانونی پمپس سیل کئے گئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکوارسال کردی ہے ، جس میں بتایا ہے کہ 35 اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی گئی ، متعلقہ اضلاع میں 808 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 248 پٹرول پمپس کے مالکان پر 16 لاکھ 72ہزار 500 روپے جرمانے اور 14 افراد کو گرفتار کرکے 509 مالکان کو وارننگ دی گئی، چیف سیکرٹری نے کہا غیرقانونی پٹرول پمپس کی بندش کو یقینی بنایا جائے۔یاد رہے وزیراعظم نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180ارب کا نقصان ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں