میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان ہائیکورٹ: شہباز گل پر 28نومبر کو درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ: شہباز گل پر 28نومبر کو درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالحمید بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز شبیر گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 28 نومبر کو درج ہونے والا مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان قرار دے چکی ہے کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں۔ جسٹس عبدالحمید بلوچ کا کہنا تھا کہ مقدمات عدالت اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ شہبازگل کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ جو دفعات اعظم خان سواتی کے کیس میں لگائی گئیں وہی شہباز گل کے کیس میں بھی لگائی گئی ہیں۔ عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ آپ نے کیوں مقدمات درج کیے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا ہے اور مقدمہ بلوچستان میں درج کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں