میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی ٹریبونلز سے تحریک انصاف کیلئے بڑا ریلیف، اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور

انتخابی ٹریبونلز سے تحریک انصاف کیلئے بڑا ریلیف، اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انتخابی ٹریبونلز سے پی ٹی آئی کیلئے ریلیف۔ عمرکوٹ سے شاہ محمود اورزین قریشی کے کاغذات منظور۔اٹک سے زلفی بخاری اور راولپنڈی سے راجہ بشارت کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔حلیم حادل شیخ کوکراچی۔شوکت بسرا کو بہاولنگر۔عاطف خان پشاور اورظہور آغاکوئٹہ سے سے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑ سکیں گے۔شعیب شاہین کے اورنیاز اللہ نیازی کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرارپائے۔ سوات سے مراد سعید کے سوا پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ سابق ایم این اے عالمگیر خان کے کاغذات کراچی سے مستردہوگئے ادھر مانسہرہ میں پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔ نواز شریف کے مقابل اعظم سواتی کے کاغذات مسترد کرنے کافیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ لیگی قائد کے کاغذات کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی۔این اے ایک سوانیس سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل پر ہفتہ کو جواب طلب کرلیا گیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں