میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صہیونی درندے بے قابو، پناہ گزیں کیمپ موت کے گھر بن گئے

صہیونی درندے بے قابو، پناہ گزیں کیمپ موت کے گھر بن گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطینیوں کو ہر نیا دن زندگی کا آخری دن لگنے لگا۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 46واں روز۔ صہیونی فورسز نے غزہ کے نصیرات کیمپ پر بم برسا دیے۔ 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبالیہ کیمپ پر حملوں میں تین فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی فوج نے الشفا کے بعد انڈونیشین اسپتال کا مکمل گھیراؤ کرلیا۔ مسلسل حملوں کے باعث اسپتال کے اندر دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا اعلان عنقریب متوقع ہے۔ معاہدے کی صورت میں مزاحمتی تنظیم حماس سات اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے پچاس خواتین اور بچوں کو رہا کر دے گی۔ جبکہ اسرائیل جنگ میں چار سے پانچ دن تک وقفہ اور بعض فلسطینیوں قیدیوں کو بھی رہا کرے گا۔ حماس کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی پر جنگ بندی میں اضافے کا بھی امکان ہیادھر غزہ کی المناک صورتحال پر عالمی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ پانچ ممالک کی تنظیم برکس کا غیر معمولی اجلاس ہورہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر نے اسرائیل کو جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب قرار دیدیا۔ سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنیکامطالبہ۔عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کمیٹی کا بھی ماسکو میں اہم اجلاس طلب کرلیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں