میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
100روزہ پلان، وزیراعظم کا حقائق قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

100روزہ پلان، وزیراعظم کا حقائق قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے 100 روز ہ پلان کے تحت حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ عمران خان قوم کو منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گے اور عملدرآمد کیلئے تیار کی گئی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کون سے اہداف حاصل کر لئے؟ منصوبہ سازی کا عمل کہا ں تک پہنچا؟عوام کو کیا ریلیف ملا ٗوزیراعظم 100 روزہ پلان کی کارکردگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی تاہم لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی تقاریب کی تجویز ہے۔وزیراعظم عمران خان منصوبوں سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کریں گے، مختلف وزارتوں کے اہداف اور اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے اس حوالے سے پنجاب نے صوبے کے ذمہ اپنے اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے اور صوبائی وزرا نے منصوبوں سے متعلق منظوری بھی حاصل کر لی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں