میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوسف کابورو اور سارنگ چانڈیو ، محکمہ اطلاعات میں کمیش خور بدعنوان افسران کا راج

یوسف کابورو اور سارنگ چانڈیو ، محکمہ اطلاعات میں کمیش خور بدعنوان افسران کا راج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

( نمائندہ جرآت ) محکمہ اطلاعات سندھ میں بدنام زمانہ کمیشن مافیا انتقام میں بے قابو ہو گئی ہے، جعلی بلوں پر دستخط نہ کرنے والے انفارمیشن افسر کا تبادلہ کردیا، مافیا دوسرے افسر کو بھی اشتہارات کی کمیٹی سے ہٹانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہی۔ روزنامہ جرآت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں انفارمیشن افسر لیاقت جمالی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات صاحب خان بھنڈ نے کمیشن مافیا کو ادائیگی کے جعلی بلوں پر دستخط کرنے سے انکار کیا اور سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ کر کہا کہ پالیسی کے بر خلاف ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو بلوں پر دستخط کے لیے مجبور کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمے میں قابض کمیشن مافیا نے جعلی بلوں پر دستخط سے انکار کرنے والے افسران کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں، سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھنے والے انفارمیشن افسر لیاقت جمالی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات صاحب خان بھنڈ کو بھی ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ مافیا نہ صاحب خان بھنڈ کو ہٹانے کے لیے حکام کو لکھا ہے، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو اور ڈپٹی سارنگ چانڈیو کی ملی بھگت اور اسی کھیل سے دیگر افسران بھی مایوسی کا شکار بن گئے ہیں، واضح رہے کہ روزنامہ جرآت محکمہ اطلاعات پر قابض مافیا راج کو مسلسل بے نقاب کر رہا ہے، گزشتہ روز بھی انفارمیشن افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات کی جانب سے ادائیگی کے جعلی بلوں پر دستخط سے انکار کرنے والے خبر شائع کی گئی، جبکہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سیکریٹری اطلاعات کی محکمے میں قابض کمیشن مافیا کے کھیل اور گورخ دھندے پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں