میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم کااعادہ

خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم کااعادہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پرامن مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں افغان قدیسی جرگہ کے اسپیکر میررحمان رحمانی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے کی صورت میں ایک تاریخی اور سنہری موقع میسر آیا ہے، افغان قیادت کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری اور پرتشدد رویوں میں کمی کے لئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا نہایت ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے خبردار کیاکہ ہمیں ایسے عناصر پر نظررکھنا ہوگی جو افغانستان میں امن واستحکام اور مضبوط پاک افغان تعلقات کے مخالفت ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معیشت کے فروغ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا افغانیوں کو لوگوں کے درمیان روابط کو سہولت فراہم کرنے کے لئے نئی ویزہ پالیسی پرعملدرآمد کرلیاگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں