میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول قیمتوں میںاضافہ واپس لیں،تحریک لبیک کا حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

پیٹرول قیمتوں میںاضافہ واپس لیں،تحریک لبیک کا حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ 75 سال میں 23ویں مرتبہ حکمران آئی ایم ایف کے سامنے جھولی پھیلائے کھڑے ہیں،پچھلے تو کہتے تھے قبر میں سکون ہے انہوں نے تو قبر کا سکون بھی چھین لیا ہے ،صرف ایک سال میں ملکی قرضہ 23 فیصد بڑھ گیا، غریب کو اس حد تک نچوڑ دیا گیا کہ وہ احتجاج کا بھی سوچنے سے قاصر ہے کہ شام کو کھانا کہاں سے کھائیں گے ، پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا کہ اب بس ہو چکی ہم مذہبی معاملات کیساتھ ساتھ اب قوم کیلئے نکلنے پر بھی مجبور ہو گئے ہیں،72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہا ہوں، اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس نہ لی گئی تو تحریک لبیک وہ کرے گی جس کی وجہ سے ہماری پہچان ہے ،اگر اتنے ہی مشکل حالات ہیں تو جو روزانہ لاکھوں لیٹر پیٹرول سیاستدانوںاور سرکاری افسران کی گاڑیاں پی رہی ہیں وہ ختم کریں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اب آئی ایم ایف کو ایٹمی پلانٹ اور ہتھیار وزٹ کروانے کا بھی سوچ ر ہے ہیں ، 75 سال سے ملک پر مسلط حکمران ملک و قوم کی حالت نہیں بدل سکے لیکن حکومت میں آنے کے فوری بعد ان کی حالت چند مہینوں میں بدل جاتی ہے ۔ ہر سال تقریبا ساڑھے سات لاکھ قابل اشخاص اس ملک میں رہنے کے بجائے باہر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں اور انھیں اس ملک میں ترقی کے لیے موافق ماحول میسر نہیں کیا جارہا۔حکومت اپنی شاہ خرچیاں ، پروٹوکول، مشیروں وزیروں کی فوج فوری طور پر کم کرے ۔ حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داران اور کارکنان 72 گھنٹے میں پورے ملک میں مسجد کے امام سے لے کر تاجر برادری انجینئر ڈاکٹر سمیت ہر طبقے کے پاس جائیں،اُن کو بتائیں کہ تحریک لبیک آپ کیلئے کھڑی ہے اسلامی نظام ہی آپ کی امید ہے ، آپ کی داد رسی اسلامی طرز کا سیاسی و معاشی نظام ہی رکھ سکتا ہے ، اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ،علامہ فاروق الحسن قادری، علامہ غلام عباس فیضی،سید جیلان شاہ،علامہ سجاد احمد سیفی اور سید نذیر حسین شاہ بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں