فریال مخدوم نے شادی بچانے کے لیے عامر خان سے معافی مانگ لی
شیئر کریں
نیویارک سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور ان کے گھر والوں سے معافی مانگ کر اپنی شادی بچانے کی آخری کوشش کی ہے۔باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات، رنجشیں اور علیحدگی کی خبریں آئے روز مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، کبھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی خامیاں اور برائیاں بیان کرتے ہیں، کبھی عامر فریال اور غیر ملکی باکسر جوشوا کے درمیان تعلقات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آتے ہیں اور کبھی فریال طلاق دینے پر عامر کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے نجی اور گھریلو معاملات دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لے کرآئے جنہیں میڈیا نے خوب مرچ مصالحہ لگاکر شائع کیا اور لوگوں نے چٹخارے لے کرپڑھا،لیکن اب عامر خان کو کیر یئر برباد کرنے کی دھمکی سوشل میڈیا پر دینے والی ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے شوہر اور ان کے گھر والوں سے معافی بھی سوشل میڈیا پر ہی مانگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم نے ٹویٹر پرایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا اثر عامر خان پر پڑا، لہٰذا میں اپنی ساس، سسر اور ان تمام لوگوں سے جن کا میں نے دل دکھایا ہے، معافی مانگنا چاہتی ہوں، میرے ساس سسر پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین، میں اس وقت غصے میں تھی، لیکن اب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی اور آنے والا بچہ کسی ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پائیں، لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں اپنے درمیان موجود اختلافات کو بھلاکر ایک نئی شروعات کا آغاز کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے تنازعات کا شکار تھا ، رواں سال کی ابتدا میں فریال نے عامر کے گھر والوں پرتشدد کرنے کا الزام لگایاتھا۔