ون وے کی خلاف ورزی پر لاہوری سرفہرست، رواں سال 28 ہزار 790 چالان
شیئر کریں
ون وے کی خلاف ورزی پر لاہوری سرفہرست رہا۔ رواں سال پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی پر 91ہزار سے زائد چالان کیے گئے، ون وے کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 28 ہزار 790 چالان ہوئے۔ فیصل آباد 24 ہزار 280، راولپنڈی 12 ہزار 786، ملتان 10 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے۔ رواں ماہ صوبہ بھر میں ون وے کی خلاف ورزی پر 8400 سے زائد چالان ہوئے ہیں۔ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار روپے ہے۔ اس حوالے سے مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر اپ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں مت ڈالیں، ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ٹائر کلر بیریر اور فورس کا استعمال کیا جارہا ہے، ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے باعث حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی، ٹریفک ایجوکیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی حادثات کے ساتھ ٹریفک جام کا سبب بھی بنتی ہے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، تمام اضلاع کے سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز ون وے کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی اقدامات کریں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہری چند سیکنڈ ز کی جلدی کی خاطر اپنی اور دوسروں کی زندگی دا پر مت لگائیں، ون وے کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔