میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدرآباد میں سسٹم کے منظور نظر افسران کے گرد گھیرا تنگ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدرآباد میں سسٹم کے منظور نظر افسران کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں سسٹم کے منظور نظر افسران بھی ریڈار پر آ گئے، سسٹم سرغنہ انسپکٹر عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ، عدنان شاہ بخاری، ارشد قریشی سمیت دیگر افسران کے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، ذرائع، قاسم آباد اور لطیف آباد میں سینکڑوں غیرقانونی تعمیراتی منصوبوں کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں مختلف سسٹمز کے سہولت کار اور حصے رہنے والے افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ہیں جس کے بعد ایس بی سی اے حیدرآباد میں کھلبلی مچ گئی ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے مختلف سسٹمز کے حصہ رہنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد عرس ڈاوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری، موجودہ کے ٹی سسٹم کا سرغنہ معطل سینیئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی سمیت دیگر افسران کے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ کے 10 سال کے دور میں قاسم آباد میں سینکڑوں غیرقانونی منصوبوں کو شروع کیا گیا جبکہ لطیف آباد میں بھی غیرقانونی منصوبے شروع کئے گئے، ذرائع کے مطابق سابقہ کاکا سسٹم کا اہم حصہ سمجھے جانے والا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری مرکزی کردار ہے جو کہ مختلف منصوبوں کی ڈیل کرکے این او سیز کا اجرائ￿ کرواتا تھا، عدنان شاہ بخاری گزشتہ کئے سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس کے عھدے پر براجمان رہا ہے اور ہر سسٹم کا چہیتا افسر سمجھا جاتا ہے. ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے حیدرآباد میں سسٹم کے سہولت کار افسروں کے ساتھ پرائیویٹ لوگوں کی لسٹیں بھی مرتب کردی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں