میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قانونی کارروائی کرنا چاہیں تو کورٹ نوٹس آجاتا ہے، میئر کراچی

قانونی کارروائی کرنا چاہیں تو کورٹ نوٹس آجاتا ہے، میئر کراچی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ‘دو سابق ناظمین کراچی سید مصطفی کمال اور نعمت اللہ خان مرحوم کو طاقتور مئیر قرار دے دیا وہ کراچی کے مقامی پارک میں پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے انھوں نے ایک صحافی کے سوال پر کہا کہ انکے ہر کام میں انھیں حدف تنقید بنایا جاتا ہے جبکہ سابق ‘ ناظم و میر کراچی ‘ سید مصطفی کمال کی انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے کتنا بڑا کام ہوا کئی سو گھر اسکی زد میں آئے مگر کوئی اسٹے یا کورٹ آڈر ‘ جاری نہیں ہوا جبکہ مرتضی وہاب اپنے فرائض منصبی کو بجا لاتے ہوئے قانون کے مطابق بھی کاروائی کرنا چاہے تو مجھے کورٹ نوٹس بھجوا دیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ سابق دونوں مئیر کراچی اس حوالے سے خوشنصیب اور طاقتور ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے انھوں نے ‘ ریڈ لائن منصوبہ ‘ تاخیر کے حوالے سے بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کام کرنے والی کچھ کمپنیاں کام چھوڑ گئیں جبکہ تین موجود ہیں تمام معملات حل کر لئے گئے جلد میں اس کام کے مکمل ہونے کا ٹائم فریم میں دے سکوں گا انھوں ‘ ملیر ریور برج کو شہریوں کیلے بڑی کامیابی اور ترقی کے سفر کا اہم سنگ میل قرار دیا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کتوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی زیر نہیں دے رہی یہ معاملہ ٹاؤن انتظامیہ اگر کر رہی ہے مجھے علم نہیں وہ ہمارے زیر انتظام نہیں انھوں نے اس بات کو مانا کے ‘ بے زبان جاندار کو بلا جواز مارنا شرعاً جائز نہیں انھوں کہا اس جانب دیکھیں گے اور باقاعدہ اس پر کام کرینگے انھوں نے صحافی کے سوال پر کہا کہ علمائے کرام کو بھی اس پر اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں