میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد پولیس نے اینکر جمیل فاروقی کو گرفتارکر لیا

اسلام آباد پولیس نے اینکر جمیل فاروقی کو گرفتارکر لیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آ باد پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور ٹی وی اینکر جمیل فاروقی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ٹی وی اینکر کو یوٹیوبر قرار دیتے ہوئے بذریعہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جمیل فاروقی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزم جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا، اس کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پرشہباز شبیر پر جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔ ترجمان کے مطابق اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں