میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاندنی موبائل مارکیٹ میں پاک کتاب کی مبینہ بے حرمتی

چاندنی موبائل مارکیٹ میں پاک کتاب کی مبینہ بے حرمتی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

چاندنی موبائل مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش، پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی، مشتعل ہجوم نے شراب کے گتے کو بھی آگ دے دی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
واقعہ کے بعد صدر،ملحقہ علاقوں میں کاروبار بند، پولیس اور مشتعل ہجوم میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا، ایک درجن افراد گرفتار، بے حرمتی کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف کینٹ تھانے پر مقدمہ درج
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) چاندنی موبائل مارکیٹ میں پاک کتاب کی مبینہ بے حرمتی، ہزاروں مشتعل افراد کا پلازہ کا گھیراؤ، داخل ہونے کی کوشش، پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی، مشتعل ہجوم نے شراب کے گتے کو بھی آگ دے دی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس اور مشتعل ہجوم میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا، ایک درجن سے زائد افراد گرفتار، بی حرمتی کے الزام گرفتار ملزم کے خلاف کینٹ تھانے پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی موبائل مارکیٹ چاندنی بازار میں پاک کتاب کی مبینہ بی حرمتی کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، گذشتہ شام کو صدر کے علاقے چاندنی سینٹر کے قریب موبائیل مارکیٹ میں پاک کتاب کی مبینہ بی حرمتی کی اطلاع ملنے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، ہزاروں مشتعل لوگوں نے بی حرمتی میں ملوث فرد کی تلاش میں پلازہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اور رینجرز کے بھاری دستے پہنچ گئے، مشتعل افراد کے پتھراؤ اور تشدد سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے، صورتحال کشیدہ ہونے اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے پولیس اہلکار، صحافی اور شہری زخمی ہوگئے، پولیس اہلکاروں کی کارروائی کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، صورتحال خراب ہونے پر رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی، واقعہ کے بعد صدر اور ملحقہ علاقوں میں کاروبار بند ہوگیا، حیدرآباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاک کتاب کی بی حرمتی کے الزام میں ایک شخص اشوک کو گرفتار کرکے کینٹ تھانے پر 34،295 دفعات تحت مقدم درج کردیا گیا ہے، کیس داخل ہونے کے بعد کینٹ تھانے پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو، پولیس امن کمیٹی کے چیئرمین عمران سہروردی نے علمائ￿ کے ساتھ حیدرآباد کے عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، خبر فائل ہونے تک صدر کی اطراف کی گلیوں میں مشتعل ہجوم اور پولیس میں جھڑپیں جاری تھیں جبکہ پوری ڈویڑن کی سینکڑوں پولیس موبائلوں، بکتربند گاڑیوں نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد گرفتار کرلئے ہیں. گرفتار ملزم اشوک کمار صفائی ستھرائی (سوئیپر) کا کام کرتا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں