میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیمی فائنل میں فتح: قومی ٹیم کو قومی رہنماوں کی مبارک بادیں

سیمی فائنل میں فتح: قومی ٹیم کو قومی رہنماوں کی مبارک بادیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹی20ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچنے والی قومی ٹیم کو صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو،سابق صدرآصف علی زرداری ودیگرسیاسی رہنمائوں نے جیت پرمبارکباد دی ۔صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان نے زبردست میچ کھیلا، محمد رضوان، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور نوجوان محمد حارث کی شاندار پرفارمنس رہی، گرین شرٹس آپ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، فائنل میچ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ انشا اللہ فائنل میچ بھی جیتیں گے۔سیمی فائنل جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جذبہ، عزم اور نظم و ضبط لکھ کر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ میگا ایونٹ میں زبردست واپسی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، فائنل کے لیے نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر پر لکھا کہ ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابر اعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ کمال میچ کھیلا ہے،پاکستان زندہ باد1992 کی یاد تازہ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں