چین کاگوادرحملے کی تحقیقات،مجرموں کوسزادینے کامطالبہ
شیئر کریں
پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے گوادر میں کئے گئے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔جاری اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں دو مقامی بچے جاں بحق اورایک چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔اعلامیئے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔چینی سفارت خانے کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔چینی سفارت خانے نے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے موثر سیکیورٹی کے لیے موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔اپنے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔