میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک کے لیے ناقابل تسخیر سیکورٹی فراہم کریںگے، سہیل امان

سی پیک کے لیے ناقابل تسخیر سیکورٹی فراہم کریںگے، سہیل امان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور فضائیہ مسلح افواج کے ساتھ ملکر سی پیک کے لیے ناقابل تسخیر سیکورٹی فراہم کرے گی۔پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام ’’پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر سمپوزیم ہوا جس میں سینیٹرز، حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس، چیمبر آف کامرس کے اراکین سمیت تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی، جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے اور سی پیک مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا، جبکہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے اور پاک فضائیہ مسلح افواج کے ساتھ ملکر اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے ناقابل تسخیر سیکورٹی فراہم کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں