میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے سوا اورکوئی کام نہیں، ڈاکٹرعاصم

نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے سوا اورکوئی کام نہیں، ڈاکٹرعاصم

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، ساری چیزیں سب کے سامنے موجود ہیں،صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اورسابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں کو بین الاقوامی سطح پر ذلیل کیا ہے لہذا ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، ساری چیزیں سب کے سامنے موجود ہیں، میں اور کیا کہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف کی نااہلی یا معاملہ ٹرائل کورٹ میں معاملہ بھجوانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ ملکی سیاست میں آئندہ کیا ہونے والا ہے اس بارے میں مجھے کیسے پتہ ہوگا میں کوئی جادوگر نہیں ہوں۔نواز شریف کی حب الوطنی سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ نواز شریف نے کارگل کی جنگ کو مس ایڈونچر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کے ایڈونچر میں شامل نہیں ہوں۔ جس نے ایسی بات کی ہو اس کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔اپنی بہن کے گھر نیب اہلکاروں کے چھاپے سے متعلق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وہ اس معاملے کے ذریعے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ نیب کررہا ہے ۔ چیئرمین نیب نے ادارے میں غنڈے اور بدمعاش بھرتی کررکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں