میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن،پی پی ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں حافظ نعیم الرحمن

الیکشن کمیشن،پی پی ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے انتخاب کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے رہے ہیں،جو الیکشن کمیشن کراچی میں انتخاب صحیح نہیں کرا سکا، وہ پاکستان میں کیا کرے گا؟، الیکشن کمیشن اور پی پی دونوں ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں،میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ سب جانتے ہیں،انسانوں کو غائب کر کے قوم کا مذاق اڑایا گیا، جماعتِ اسلامی جعلی مینڈیٹ کو قبول نہیں کرے گی۔ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے حوالے سے سوال اٹھایاکہ جو ابھی میئر بنے ہیں وہ ایڈمنسٹریٹر بھی تھے، انہوں نے اس وقت کیا کام کیا تھا؟۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ جس طرح کراچی میں جیتے ہیں ویسے ہی پورے پاکستان میں جیتیں گے، بلاول کی اس بات سے پاکستان میں خوف پھیل گیا کہ کتنے لوگ اب غائب ہوں گے؟ ہم نے کئی مرتبہ قوم کے سامنے حقائق رکھے ہیں، ان سب نے مل کر کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، سندھ کی حدود میں اور حدود کے باہر زمین و آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 سال سے یہ لوگ حکومت میں ہیں، 15 سال سے یہ پی پی مستقل سندھ حکومت میں ہے، پی پی کی مجموعی کارکردگی تعلیم اور صحت میں کیا ہے؟ کرپشن میں پیپلز پارٹی کا لیول ہی الگ ہے، اس وقت کراچی میں زمینوں کے قبضے پر ان کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں