میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہنوازٹاورپروجیکٹ کے لے آئوٹ پلان میں ہیراپھیری

شاہنوازٹاورپروجیکٹ کے لے آئوٹ پلان میں ہیراپھیری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) مجتبٰی بلڈرز اینڈ ڈوولپرز، شاہنواز ٹاور پروجیکٹ کے لے آؤٹ پلان میں ہیرا پھیری، الاٹیز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہنچ گئے، گرائونڈ پلس 5 منزلہ عمارت کی تعمیرات منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر ہونے کا انکشاف، بلڈرز کو لیگل نوٹس دیا ہے، غلط تعمیرات کی وجہ سے دکان دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، غلام شاہ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد بائے پاس پر پام اسکیم کے سامنے مجتبٰی بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے جاری شاہنواز ٹاور پروجیکٹ میں منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو الاٹیز کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق 2018 میں گراؤنڈ پلس 5 منزلہ شاہنواز ٹاور پروجیکٹ شروع کیا گیا، تاہم بلڈر نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیرات کی اور بیسمنٹ کی غلط تعمیرات کے وجہ سے خریدی گئی دکان دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، جبکہ پروجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اسے سلسلے میں مجتبٰی بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کو لیگل نوٹس دینے والے الاٹی غلام شاہ نے بتایا کہ اس نے 25 لاکھ کی دکان خریدی تاہم دکان کی بیچ میں بیسمنٹ کا پلر آنے کے باعث دکان کا نہ صرف سائز کم ہوگیا بلکہ دو حصوں میں بھی تقسیم ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر دیے گئے نقشے سے ہٹ کر تمام دکانوں کی تعمیرات کی گئیں ہیں، بااثر بلڈر مجتبٰی جتوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں، لیگل نوٹس کے ساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں درخواست دائر کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں