میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف عالم دین مفتی نعیم کراچی میںسپرد خاک

معروف عالم دین مفتی نعیم کراچی میںسپرد خاک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

معروف عالم دین مفتی نعیم کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے امامت کرائی۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے۔مفتی نعیم ملک ممتاز مذہبی سکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔انہوں نے حال ہی میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ ان کے والد دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ مفتی نعیم کئی روز سے علیل تھے۔ وہ 1955میں پیدا ہوئے اور 65 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات نے عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں