میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارن فنڈنگ کیس ، حکومت کو پھنسانے کی کوشش میں اپوزیشن خود پھنس گئی ، وزیراطلاعات

فارن فنڈنگ کیس ، حکومت کو پھنسانے کی کوشش میں اپوزیشن خود پھنس گئی ، وزیراطلاعات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا دعویٰ ہے کہ حکومت کو پھنساتے پھنساتے اپوزیشن خود پھنس گئی، اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خود بتانا پڑگیا ہے کہ انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں ؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو جواب ہی نہیں دیے جب کہ تحریک انصاف نے اپنے تمام جوابات الیکشن کمشن کو جمع کرا دیے ہیں۔شبلی فراز کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جتھوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے اپنا جواب اسکروٹنی کمیٹی کو جمع کرائے، آج اپوزیشن کی پیشی ہے انہیں چاہیے وہ الیکشن کمیشن کو جواب دیں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ملنے والے فنڈز کے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں، یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں،اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خود بتانا پڑ گیا ہے انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کا نوٹس ملنے پر کہا تھا کہ وہ پوری پارٹی کے ہمراہ وہاں احتجاج کریں گے، مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ وہ جس ریاست کا حصہ نہیں وہ نا مکمل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں