مئیر کراچی کا انتخاب حکمران جماعت، جماعت اسلامی آمنے سامنے
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) مئیر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے حکمران جماعت اور جماعت اسلامی آمنے سامنے دونوں جماعتوں کے درمیان مئیر شپ کے حصول کیلئے باہمی رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی ادھر سندھ کی حکمراں جماعت کے وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء پارٹی مئیر کیلئے میدان میں کود پڑے دوسری طرف اب پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خفیہ مذاکرات بھی منظر عام پر آگئے تحریک انصاف نے مئیر شپ کیلے اپنا وزن جماعت اسلامی کے پلڑے میں ڈال دیا جسکے بعد جماعت اسلامی واضح اکثریت کیساتھ میدان مارنے کی پوزیشن میں آگئی ادھر تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہئے کہ سندھ کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے نو منتخب بلدیاتی امیدوار وں کے مبینہ طور پر اغوائ میں ملوث ہے بلدیاتی نمائندوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہئے انھیں زہنی طور پر بھی ٹارچر کیا جارہا ہئے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مئیر کے انتخاب کے حوالے سے ” پری پول رگنگ کا اسٹیج تیار کر رکھا ہئے اسلئے اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ایک درخواست عدالت میں دائر کر دی ہئے ذرائع نے انکشاف کیا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کیلے بھی نو منتخب بلدیاتی اراکین کو شدید دباؤ کا سامنا ہئے جبکہ اس حوالے سے جماعت اسلامی کے معتبر ذرائع کا کہنا ہئے شہریوں نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کیا ہئے ہم اپنا ھوم ورک مکمل کرکے بیٹھے ہیں ہم واضح اکثریت کیساتھ میدان میں کھڑے ہیں کسی بھی قسم کا منفی عمل و سیاست پورے سسٹم کیلے دھچکہ ہوگا پری پول رگنگ ناقابل برداشت عمل ہوگا حکمران جماعت ہوش کے ناخن لے جماعت اسلامی تمام معملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کسی کو کسی بھی قسم کا کھیل نہیں کھیلنے دیا جائگا جماعت اسلامی ذرائع ادھر ذرائع نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی نے مئیر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کے حوالے سے تمام معاملات طے کر لئے ہیں ورکنگ ریلیشن شپ کے حوالے سے مئیر جماعت اسلامی کا ہوگا جبکہ ڈپٹی مئیر تحریک انصاف سے ہوگا ادھر سندھ کی حکمراں جماعت کی مئیر کراچی کے انتخاب کیلے تیاریاں مکمل ہیں مئیر کراچی کیلے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا نام فائنل کر لیا گیا بیرسٹر مرتضی وہاب کو مئیر شپ کا تاج پہنا کر انھیں ” فادر آف کراچی ” کا ایک اور حسین اعزاز و لقب دیکر میدان میں اتارا جائگا پیپلز پارٹی اس سنہری موقع کا بھرپور فایدہ اٹھاتے ہوئے شہر اور شہریوں کی تقدیر بدلنے میں سنجیدہ ہئے پیپلز پارٹی کی نوجوان اور متحرک قیادت بلاول بھٹو زرداری اس حوالے سے پرجوش بھی ہیں پارٹی ذرائع جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پارٹی وزرائ بھی اس حوالے سے متحرک ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام لیبر یونینز بھی اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ مکمل رپورٹس اپنی اعلی قیادت کو بھیج رہیں ہیں جبکہ ون ٹو ون بریفنگ کا عمل بھی جاری ہئے حکمراں جماعت کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن بھی متحرک ہیں انکا کہنا ہئے پیپلز پارٹی بھی اس حوالے سے مکمل رابطے کررہی ہئے ہم نے واضح اکثریت کیساتھ میدان مارا ہئے کراچی کے شہریوں کا ہم پر اعتماد کراچی کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہئے ہم کسی بھی گیم یا پلاننگ کا حصہ نہیں ہم واضح اکثریت رکھتے ہیں ہم اپنا مئیر لائینگے انھوں نے اخباری بیان میں کہا ہئے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا باہم رابطہ یا ملاپ سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ مئیر شپ کے حصول کیلے خفیہ طور پر جور توڑ کا عمل بھی جاری ہئے اب دیکھنا یہ ہئے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ صورت حال آیندہ چند روز میں بالکل واضح ہو جائیگی