عثمان بزدارسے ملاقات کے بعدجہانگیرترین گروپ ہلکاہوگیا
شیئر کریں
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعیداکبرنوانی کی قیادت میں پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کے اراکین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ترین گروپ کے وفد میں اراکین صوبائی اسمبلی اجمل چیمہ،نعمان لنگڑیال،زواروڑائچ اورنذیر چوہان شامل تھے۔ سعیداکبرنوانی کا وزیرا علیٰ عثمان بزدارسے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ ہم ایک تھے،ایک ہیں اورایک رہیں گے،آپ کی قیادت پرپورااعتمادہے،آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اورآپ کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لئے آئے ہیں۔پی ٹی آئی ہماری جماعت ہے اوراس جماعت سے غیرمشروط وابستگی برقراررہے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں،آپ کے جائز تحفظات کاازالہ کیاجائیگا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحدہیں،انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے،ہماری پارٹی کانام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عملداری پریقین رکھتے ہیں،کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے ۔